ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کنگ فیشر ایئر لائنس کی دو املاک کی نیلامی پیر کو

کنگ فیشر ایئر لائنس کی دو املاک کی نیلامی پیر کو

Sun, 05 Mar 2017 22:01:23    S.O. News Service

ممبئی، 5/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بینک اپنی بقایا رقم کی وصولی کے لیے کنگ فیشر ایئر لائنس کی دو اہم املاک کی پیر کو پھر نیلامی کرنے کی کوشش کریں گے۔فی الحال بند پڑی وجے مالیاکی اس ہوا بازی کمپنی کی جن املاک کی نیلامی کی جا رہی ہے ان میں ممبئی میں کنگ فیشر ہاؤس نیزگوامیں کنگ فیشرولاشامل ہے۔کنگ فیشر ہاؤس کو چوتھی بار وہیں کنگ فیشر ولا کو تیسری بار نیلامی کے لیے پیش کیاجارہاہے۔ایس بی آئی کی قیادت والے بینکوں کے گروپ نے ان املاک کے لیے محفوظ قیمت کو پہلے کے مقابلے میں کافی کم رکھا ہے۔
 


Share: